ملتان(سٹاف رپورٹر) ایئرپورٹ پر خاتون سمیت تین مسافروں سے پسٹل کی گولیاں، شراب اور چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دمام جارہی تھی کہ اے ایس ایف حکام نے خاتون کے سفری بیگ سے پسٹل کی چار گولیاں برآمد کرلیں، اے ایس ایف کے مطابق خاتون کی شناخت عشرت بانو کے نام سے ہوئی، کمپنی کمانڈر نے خاتون کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے فلائٹ میں سفر کرنے کی اجازت دے دی، دوسری جانب نجی ایئر لائن کی پرواز G9558 شارجہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم حکام نے ایک مسافر کے بیگ سے چھے شراب کی بوتلیں (بلیک لیبل ) برآمد کرلیں، کسٹم حکام کے مطابق مسافر کی شناخت جہانزیب باجوہ کے نام سے ہوئی اور برآمد ہونے والے شراب ضبط کرکے کاغذی کارروائی کے بعد گھر روانہ کردی، دریں اثنا گاڑی نمبر LE-5880جس کا ڈرائیور محمد آصف ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے اسلم کو لینے پہنچاتو دوران چیکنگ اے ایس ایف نے شہری کی گاڑی سے دو گرام چرس برآمد کرلی جسے تحویل میں لیکر پوچھ گچھ کی گئی تو شہری نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تحریری معافی نامہ جمع کرایا جس کے بعد اے ایس ایف حکام نے شہری کو گھر روانہ کردیا ۔