ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، ممتاز آباد پولیس کو غلام رسول نے بتایا کہ ملزم محمد طلحہ نے ادھار کی مد میں تین لاکھ روپے لیکر پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا، دریں اثنا ارشد حیات نے دو لاکھ 81 ہزار کا بوگس چیک دیا جب کہ ملزم شکیب علی نے 30لاکھ 41ہزار کے عوض چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 12نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، مخدوم رشید پولیس کو محمد ظفر نے بتایا کہ ملزم طارق میری بیٹی حنا کو اغوا کرکے فرار ہوگیا، دریں اثنا اللہ رکھا نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میرے بیٹے محمد راشد کو اغوا کرکے ارتکاب جرم کیا، عبدالحمید نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میری بیٹی 8سالہ شازیہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے، بستی ملوک پولیس کو غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ ملزمان اجمل اور ثمینہ بی بی نے میری ہمشیرہ کو اغوا کرلیا، راجہ رام پولیس کو عبدالحمید نے بتایا کہ میری بیوی کو ملزم ادریس نے اغوا کرکے لے گیا ،سٹی جلالپور پولیس کو محمد اصغر نے بتایا کہ ملزمان سجاد، مشتاق نامعلوم ملزمان نے میری بھابھی تحریم کو اغوا کرکے لے گئے، محمد ناصر نے بتایا کہ ملزمان سعد ،طارق اور سمیرا مائی نے میری بیوی نگینہ بی بی کو اغوا کرلیا، شاہ رکن عالم پولیس کو محمد مدنی نے بتایا کہ ملزمان اظہر ،خضر وغیرہ نے میری ہمشیرہ نادیہ بی بی کو اغوا کرکے زیادتی کی، کینٹ پولیس کو منیر کاظم نے بتایا کہ تین نامعلوم ملزمان میری بیوی اور کم عمر بچوں کو اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ ممتاز آباد پولیس کو ناصر نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں علیشبہ اور ملائکہ گھر سے باہر گئی مگر واپس نہ آئی جہنیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا، پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے تیزرفتاری اور غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور 18لیٹر شراب برآمد کرلی۔