• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی کے بعد مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال نہ ہوسکیں‘مندی کی صورتحال

ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ کے بعد ملتان سمیت پنجاب بھر میں لگائی جانےوالی مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال نہ ہوسکیں،گائے، بچھڑے ، بکرے اور بکریوں کی خریداری نہ ہونے کے باعث آڑھتیوں نے بھی منڈیوں کا رخ کرنا بند کردیا، تمام مویشی منڈیوں کو دوبارہ نیلام کردیا گیا، جسونت منڈی ذرائع کے مطابق ملتان سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں منڈیاں لگائی جاتی ہیں جس میں ہزاروں جانوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے، جسونت گڑھ منڈی مویشاں میں ہفتہ وار 12سے 15ہزار گائے ، بھینس اور 10ہزار سے زائد چھوٹے جانوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے، تاہمعیدالاضحیٰ کے بعد صوبہ بھر کی منڈیوں میں مندے کی صورتحال ہے اور جانوروں کی خریداری کم ہے جس کے باعث آڑھتیوں کو کم ریٹس آفر کیے جارہے ہیں، خریداری نہ ہونے کی وجہ سے آڑھتیوں نے منڈیوں کا رخ کرنا بند کردیا ہے جب کہ دوسری طرف پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے تمام مویشی منڈیوں کو دوبارہ نیلام کردیا گیا ہے اور جسونت گڑھ منڈی مویشی کا ٹھیکہ ایک ارب 57کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کیا گیا ہے اس لئے آئندہ منڈی مویشیاں سے ریکوری نئے ٹھیکہ دار نیازی برادرز کریں گے۔
ملتان سے مزید