• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے باز رہنے کا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عا لم کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، ڈسٹرکٹ کورٹ ملتان نے ایک لاکھ 30 ہزار روپے کے آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار تین ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے حوالے کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو گھر میںگھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خا رج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے ، نکاح کے بعد بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس میں گرفتار ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتان کی ضلعی عدالت میں ہوئی ،سینئر سول جج کریمنل ڈویژن ملتان نے ملزم سجاد علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے۔نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ نمبر 127/25 تھانہ این سی سی آئی اے میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم کو ضلع لودھراں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا نے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گر فتار چار ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا دلائل کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔شراب فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم محمد قاسم کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کیس کی سماعت ملتان کی ضلعی عدالت میں ہوئی جہاں پولیس نے ملزم کو پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی۔قادر پور راں پولیس کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز ٹی چوک کے قریب ایک خالی احاطے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر 1 سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا نے کا حکم دیا ہے ۔قطب پور پولیس نے ملزم اعجاز سے 10لیٹر شراب،ممتاز آباد پولیس نے ملزم عبدالستار سے5لیٹر شراب،کوتوالی پولیس نے ملزم ریاض سے 560گرام چرس ،ملزم رضوان سے 560گرام چرس جبکہ بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عدنان سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ھے۔
ملتان سے مزید