• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں انفیکشن کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ روز انفیکشن کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا مقصد ہسپتال میں انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے حکمتعملی کا جائزہ اور بہتری کی تجاویز پر غور کرنا تھا،اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران، انفیکشن کنٹرول آفیسرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی،شرکانے مریضوں اور عملے کی صحت و سلامتی کے پیش نظر موجودہ پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عملی اقدامات پر تجاویز پیش کیںجب کہ اجلاس میں مریضوں کے لیے محفوظ طبی ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے معیار، حفاظتی تدابیر، جراثیم کش اقدامات، اور عملے کی تربیت پر زور دیا گیا۔
ملتان سے مزید