ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت میں تقرر و تبادلے ، ڈینٹل ہسپتال میں نئے پرنسپل اور پاک اٹالین برن سنٹر میں مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی ، تفصیل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر زبیر حسن اویسی( گریڈ 20) کو پرنسپل نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ( ڈینٹل ہسپتال) میں مستقل بنیادوں پر پرنسپل تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد باری ( گریڈ 19) سے پرنسپل کا ایڈیشنل چارچ واپس لے لیا گیا ہے، اسی طرح پروفسیر آف پلاسٹک سرجری ڈاکٹر اعجاز حسین شاہ ( گریڈ 20 ) کو پاک اٹالین برن سنٹر ملتان میں مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔