ملتان (سٹاف رپورٹر ) سرائیکستان رابطہ عوام مہم کے قافلے میں بھر پور شرکت کریں گے، اپنی جماعت پاکستان سرائیکی پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ ملتان تا میانوالی قافلے کا شاندار استقبال کریں،ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر نعمان طیب چنگوانی نے سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سرائیکی رہنما ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، شریف خان لاشاری، پروفیسر پرویز قادر خان، عائشہ کنول اور ندیم لاشاری بھی موجود تھے،ڈاکٹر نعمان طیب نے کہا کہ وسیب میں بسنے والے کروڑوں افراد سے بدترین غیر منصفانہ سلوک ہو رہا ہےاور اب سڑکوں پر نکلنے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔