ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کا مالی سال 26-2025ءکا 2ارب 85کروڑ60لاکھ روپے بجٹ منظور،فنانس کمیٹی کی سفارشات پر بجٹ کی منظوری کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دی گئی،اجلاس میں متعدد ترقیاتی اسکیموں کی منظوری بھی دی گئی جن میں بورڈ دفتر میں سولر پینل کی تنصیب، نیا سیکریسی ہال کی تعمیر اور امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کرنے کےعلاوہ روز مرہ کی مشینری اور سیکریسی پریس مشین کی خریداری بھی شامل ہے۔