ملتان(سٹاف رپورٹر)2 جون سقوط ملتان کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، ملتان کے عظیم مسلم فرمانروا نواب مظفر خان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، پروفیسر شوکت مغل کی برسی بھی شایان شان طریقے سے منائیں گے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، عنایت اللہ مشرقی، عبدالباری جعفری، جام افتخار لاڑ، لالہ اقبال، ملک اشرف ڈیپال، عامر مشہدی، سلیم فریدی، عبدالعزیز عمرانی، خواجہ شعیب سعیدی، ندیم شاہ، کامران بلوچ اور سہیل ظہور نے مشترکہ بیان میں کیا، رانا محمد فراز نون نے کہا کہ سرائیکی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں سے درخواست کروں گا کہ وہ2 جون کو نواب مظفر خان کی برسی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اب وقت آگیا ہے کہ حکمران اپنا وعدہ پورا کریں اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے اقدامات کریں۔