• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 30 روپے فی کلو سبسڈی پرگھی کی فراہمی کیلئے انتظامات شروع کردیئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستے گھی کی فراہمی کا احسن اقدام اٹھایا ہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں شہریوں کو گھی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی کی فراہمی کیلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے گھی ڈیلرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں گھی کے 26ہول سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں،ہر شہری کو2 ہفتے میں 2 کلو سستا گھی فراہم کیا جائے گا، آن لائن سسٹم کے تحت گھی کی سپلائی و فروخت کا ریکارڈ رکھا جائے گا، گھی ڈیلرز روزانہ کے ریٹس پر سبسڈی دینے کے پابند ہونگے ۔
ملتان سے مزید