• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کاالٹی میٹم دیدیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا الٹی میٹم دی دیا۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی ٰ کی ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے۔مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں۔ڈپٹی کمشنرز از خود فیلڈ میں سکیموں کی مانیٹرنگ کریں۔ ناقص میٹریل ، سست روی پر متعلقہ افسر کو شوکاز اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کری، شہر کے پارکس، سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز طلب کئے گئے ہیں،جن سڑکوں پر کام ہورہا ہےوہاں دن میں دو بار پانی کا چھڑکاؤ کریں۔ محکمہ سپورٹس ہاکی سٹیڈیم جلد مکمل کرے،اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے بتایا کہ ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 691 سکیمیں، سی ڈی پی کی کی 348 سکیمیں، پائیدار ترقیاتی گولز پروگرام4 کی 963 سکیمیں جاری ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 3 کی 331 سکیموں مکمل کی جاچکی پیں جبکہ 17 پر کام جاری ہے،پائیدار ترقیاتی اہداف کی سکیموں پر 75 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے،ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے 95 انسپکشن کئے،غیر معیاری کاموں پر 3 شوکاز نوٹس دیئے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے ملتان وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے متعلقہ منصوبوں پر بریفنگ بھی دی ۔
ملتان سے مزید