• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آج سے ترکی کا تین روزہ سرکاری دورہ کرینگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف (آج) منگل سےترکی کا تین روزہ سرکاری دورہ کرینگے، یہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہو گا، وزیر اعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کرینگے، دونوں رہنماپاک ترکی دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرینگے،صدرایردوان سے ملاقات میں علاقائی وبین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کرینگے، وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، پیر کو وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ وزراء، معاونین خصوصی اور سینئر حکام سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا، پاکستان کا ایک تجارتی وفد جس میں مختلف شعبوں کی سرکردہ کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں، وزیر اعظم ترک صدر سے ملاقات کرینگے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، دونوں رہنما اپنی ملاقاتوں کے بعد ذرائع ابلاغ سے مشترکہ گفتگو کرینگے، صدر رجب طیب ایردوان وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دینگے، پاکستان اور ترکی اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر پاکستان اور ترکی کے مشترکہ طور پر ایک لوگو کی نقاب کشائی کرینگے جس سے دونوں ملکوں کی غیر معمولی دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ کے اہم سنگ میل کی تقریبات کا آغاز ہوگا، دورے کے دوران ترک وزرائے خارجہ، تجارت اور صحت وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے، وزیراعظم ترک فارن اکنامک ریلیشن بورڈ کے تعاون سے منعقد ہونیوالے پاک ترکی بزنس کونسل فورم میں بھی شرکت کرینگے ان تقریبات کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرینگے اور ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان ترکی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کی ترغیب دینگے، وزیر اعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے درمیان قیادت کے مکالمے اور موجودہ کثیر جہتی سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور اس منفرد شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششوں کو نئی تحریک ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید