لندن (نمائندگان جنگ، این این آئی ) آزاد کشمیر مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں کی سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے دوران مختلف امور، آزاد کشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال کے علاوہ حریت پسند رہنما یٰسین ملک کی گرفتاری اور سزا پر بات چیت ہوئی۔
نواز شریف نےکہا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے دل کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔
بھارت طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر جموں وکشمیرپر اپنا غاصبانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا طویل عرصہ سے تہاڑجیل میں قید ممتاز کشمیری رہنما یٰسین ملک کو یکطرفہ ٹرائل کے ذریعے عمر قید کی سزا دیکر بھارت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کا تمسخر اڑایا ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے ، معاملہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائیگا۔
عمرانی فتنہ نے پاکستان میں ایک دوسرے کی عزت واحترام،شرافت و شائستگی کی روایات اور اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔