• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کا حکم‘ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فلور ملز کیخلاف ایکشن

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبہ بھر کے 9ڈویژنوں کے کمشنروں اور محکمہ فوڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹروں کے ساتھ ساتھ 36اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنز اور ضلع میں فلور ملوں کے اچانک معائنے شروع کریں۔ صوبہ بھر کی ایک ہزار کے لگ بھگ فلور ملوں پر اچانک چھاپے ماریں جس کا آغاز اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن اور باقی آٹھ ڈویژنوں میں شروع کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی ریجن اور اسلام آباد میں 8فلور ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جنہوں نے ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر عملدرآمد نہیں کیا۔ شوکاز نوٹس میں ان آٹھوں فلور ملز مالکان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جاری کئے گئے اظہار وجوہ کے نوٹسز کا 3دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر نور الامین نے خبردار کیا ہے کہ اظہار وجوہ کے نوٹسوں کا بروقت تین دن میں جواب نہ دینے والوں اور ملز مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید