• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفارتکار کی سپیشل سیکرٹری داخلہ سےملاقات،سکیورٹی امور پراطمینان

لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنےنامہ نگارسے) سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب فضل الرحمان سے نئےتعینات ہونے والے ڈپٹی قونصل جنرل نے محکمہ داخلہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری چائنیزسکیورٹی ارشد منظور نے نئےتعینات ہونے والے چائنیز ڈپٹی قونصل جنرل کو سی پیک اور دیگر پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے بارے بریفنگ دی ۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم چائنیزسکیورٹی ونگ سی پیک اور دیگر پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائنیز کے لیے دن رات کام کر رہا ہے ۔ ڈپٹی قونصل جنرل نےسکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اشفاق الرحمن ،حافظ زبیر سیکشن آفیسر چائنیز سکیورٹی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔
لاہور سے مزید