• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کم نہ ہوئی تو 11جون کوحکومت مخالف تحریک چلائینگے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت 10 جون کو سود فری بجٹ دے اور مہنگائی کم کرے، اگر ایسا نہ ہوا تو 11 جون سے لاہور میں عوامی مارچ کرکے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششیں ہوئیں تو قوم کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبان میں ہوگا پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بناقیامت تک قائم رہے گا، حکومت سود فری بجٹ دے اورمہنگائی کم کرےان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جماعت اسلامی کے دیگر رہنماء پروفیسر ابراہیم، قیصر شریف، جاوید قصوری اور ذکراللہ مجاہد بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے ربا کے خلاف واضح دو ٹوک فیصلہ دیا عمل درآمد کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے احکامات دین کو نظرانداز کیاتو حکمرانوں کے خلاف جنگ کریں گے آئی ایم ایف سے معاہدوں پر آئین پاکستان کی روشنی میں نظرثانی کی جائے اور انھیں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے جائے انہوں نے کہا کہ عوام اب قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں حکمران اشرافیہ اب خود تھوڑی بہت قربانی دے اور اپنی مراعات کم کرےحکمرانوں کے پروٹوکول اور وی آئی پی اخراجات پر سالانہ 42ارب روپے خرچ ہوتے ہیں سیاستدانوں کا مسئلہ نیب تھا وہ حل ہوگیا سراج الحق نے اس موقع پر ”گوادر کو حق دو تحریک“ کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اورکہا کہ اگر غریب عوام گوادر طرز پر جدوجہد کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان میں انقلاب نہ آئے۔

اہم خبریں سے مزید