پشاور(اے پی پی)پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 جون تک گرفتار کرنے سےروک دیا، عمران خان پرلانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی کاالزام ہے۔ نمائندہ جنگ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج 14کیسز میں 3ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت دیدی ،انہیں 50ہزار کے دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور 25جون تک مجاز عدالتوں کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیدیا ، چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو روسٹم پر بلایا ، عدالت کے احا طے میں سیاسی بیان بازی اورنعرے بازی روک دیا۔،سما عت سے قبل عمران خان کو سیکورٹی کے باعث ججز گیٹ سے ہائی کورٹ لایا گیا جہاں پر انھوں نے رجسٹرار کے سامنے بیان حلفی پر دستخط کئے اور واپس چلے گئے ، رجسٹرار آفس کے ساتھ راستے کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عام سائلین کیلئے بند کر دیا گیا ۔