• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی میں پاکستانی عدلیہ کا 128 نمبر والی بات درست نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ’ہائی پروفائل مقدمات پر اثر انداز ہونے کیلئے تفتیشی اور استغاثہ کے اداروں میں بعض اعلیٰ حکومتی شخصیات کی مبینہ مداخلت‘ کے خدشہ کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ پراسیکیوشن کے درست کام نہ کرنے سے نظام انصاف پر برا اثر مرتب ہوتا ہے،نظام انصاف کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان کی عدلیہ دنیا بھر کی عدالتوں میں انصاف کی فراہمی کے حوالے سے 128ویں نمبر پر ہے، پاکستان کی یہ رینکنگ ڈیٹا کی بنیاد پر نہیں بلکہ تاثر کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید