• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستداں، جرنیل، جج اور بیوروکریٹ کی تنخواہیں آدھی کردی جائیں، مصطفی ٰنواز

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاسی، عسکری اور عدالتی اشرافیہ کی ناکامیوں کوعام لوگ کیوں برداشت کریں؟نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ یہ مذاق ختم ہونا چاہیے، عام آدمی کو پیٹ پر پتھر باندھنے پر مجبورنہ کیا جائے، سیاستدانوں، جرنیلوں، ججوں اور سینئر بیوروکریٹس کی تنخواہیں آدھی کردی جائیں۔مصطفی نواز کھوکھر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سیاستدانوں،جرنیلوں، ججوں، بیوروکریٹس سے مفت سہولیات اور مراعات واپس لی جائیں۔

اہم خبریں سے مزید