• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس، تمباکو پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ، پٹرول درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے تمباکو پر ٹیکس کی شرح میں ا ضافے کی منظوری دیدی ، ای سی سی نے پیٹرول کی درآمدپر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی تاہم جو 10فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کررہے ہیں ان کو ریگولیٹری ڈیوٹی سے استثنیٰ ہوگا،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان پوسٹ کی شراکت دار کمپنیوں کو بقایا جات ،اسٹیل ملز کے گیس بل کی ادائیگی کیلئے گرانٹ کی منظوری دیدی گئی، ای سی سی کا اجلاس جمعہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی نے پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کی شراکت دار کمپنیوں یا ایجنسیوں کو بقایا جات کی ادائیگی کےلیے 37ارب33کروڑ روپے کی منظوری دی تاہم اس کےلیے سٹیٹ بنک کی جانب سے کلیم تصدیق کی بھی ہدایت کی ، ای سی سی نےپاکستان سٹیل ملز کو گیس کی سپلائی کےلیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو8ماہ کے بل کی ادائیگی کےلیے 62کروڑ8لاکھ 50ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری دی، اس وقت پاکستان سٹیل ملز کا ماہانہ اوسط بل 8کروڑ روپے ہے، ای سی سی نے وفاقی حکومت کے ملازمین کےلیے اعزازیہ کی ادائیگی کےلیے گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ، جس کے تحت چیئرمین ای سی سی وفاقی ملازمین کو اضافی اعزازیہ ایوارڈ کر سکتا ہے، علاوہ ازیں ای سی سی متعدد ضمنی گرانٹس جاری کرنے کی بھی منظوری دی ، جن میں ڈی ایل ٹی ایل کی ادائیگی کےلیے وزارت تجارت کےلیے ساڑھے 40ارب روپے ، وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کےلیے دو ارب21 کروڑ ر وپے ، این سی ایچ ڈی کےلیے 30کروڑ روپے ، ایچ ای سی کےلیے 3ارب 96کروڑر وپے ، ایچ ای سی کےسکالرشپ پروجیکٹ کےلیے 7کروڑ روپے ، گلگت بلتستان کونسل کےلیے 22کروڑ 79لاکھ روپے ، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کےلیے 20کروڑ10لاکھ روپے ، وزارت داخلہ کےلیے ایک ارب 81کروڑ اور 13ارب78کروڑ روپے کی دوگرانٹس کی منظوری دی گئی ، جیولوجیکل سروے آف پاکستان کےلیے 8کروڑ 17لاکھ روپے ، نیشنل سکو ل فار پبلک پالیسی لاہور کےلیے 12کروڑ 34لاکھ روپے ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کےلیے 57کروڑ81لاکھ روپے اور پاکستان محکمہ موسمیات کےلیے 24کروڑ 23لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید