• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات، گٹکا ماوا کی فروخت، ملزمان کے خلاف ایک کریک ڈاؤن کو نتیجہ خیز بنایا جائے، آئی جی سندھ کی ہدیات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں پہلا اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔جس میں انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی،تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کو اپنی پالیسی اور ترجیحات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اورمزید ضروری احکامات دیئے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ آپریشنل اور انویسٹی گیشن امور واقدامات کو مشترکہ حکمت عملی سے مؤثر بناتے ہوئے بالخصوص شعبہ تفتیش کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے ، موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کاسدباب اور ایسے جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف فی الفورکریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس سندھ میں کوئی گنجائش نہیں ہے،منظم جرائم گٹکا ماوا،منشیات جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کی باقاعدہ فہرستیں ترتیب دیکر انکے خلاف کریک ڈاؤن کو ضلعی سطح پر باہمی روابط اور مشترکہ اقدامات کی بدولت ناصرف ممکن بنایا جائے بلکہ ایسے جرائم کی بیخ کنی کو عملاً کامیاب اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ اپنی شکایات لیکر تھانوں سے رجوع کرنیوالے شہریوں کی ایف آئی آر کے اندراج کو فوری اور آسان بنایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید