اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وفاقی کا بینہ نےپاکستان کو چین سے 2ارب 40کروڑ ڈالر قرضہ حاصل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے قرضہ کے حصول کی منظوری دی ۔ سمری کے مطا بق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کیلئےہوگا۔دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا۔قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔وفاقی کابینہ نےوزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دی۔