لاہور( خصوصی نمائندہ )وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سرکاری پٹرول نہیں لیں گے، سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران اخراجات بھی خود ادا کریں گے، محکموں کے پٹرول اخراجات کی تفصیلات طلب، وفاقی حکومت کوچینی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی بجٹ کا محور عام آدمی ہونا چاہیے۔ اپنی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلی نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔