اوکاڑہ (وارث حیدری)میاں نوازشریف کی پنجاب اسمبلی کی20نشستوں کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا ووٹ یکجا رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدائت،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائدنے ضمنی الیکشن کو بھی اپنی ترجیح بنا لیا ہے.
انہوں نے پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی صورت میں مسلم لیگ ن کا ووٹ تقسیم نہیں ہونا چاہیے.
الیکشن2018میں ان سیٹوں پر ن لیگ کے جو امیدوار رنر اپ رہے ہیں ان کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی سربراہ کی حیثیت سے ملاقاتیں کریں انہیں پابند بنایا جائے کہ وہ مشترکہ امیدوار کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں مسلم لیگ ن کے ووٹ کی تقسیم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔