اسلام آباد(اے پی پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آج سے لوڈ شیڈنگ صرف ساڑھے تین گھنٹے کی ہو گی جبکہ جون کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ 2گھنٹے پرآجائیگی، پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا،سابق حکومت نے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا وہ پیر کو وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، ملک میں بجلی کی طلب 25000 میگا واٹ سے زائد ہے جبکہ ملک میں موجود ذرائع سے صرف 18 ہزار میگا واٹبجلی بن سکتی ہے ، بجلی کی پیداوار کو 21ہزار میگا واٹ تک لے گئے ہیں ،تقریباً 4ہزار میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے جسکی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کل سے ساڑھے 3گھنٹے پر آجائیگی، سستی بجلی پیدا کرنیوالے 2بڑے پلانٹ آج تک مکمل نہیں ہوسکے،گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں اور کرپشن کی ایک طویل داستان ہے۔