• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوں میں انفیکشن پیدا کرنیوالی گولی ڈکلو فینک پوٹاشیم 50Mg کا لائسنس منسوخ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے گردوں میں انفیکشن پیدا کرنے والی گولی ڈکلو فینک پوٹاشیم 50Mg کا لائسنس منسوخ کر دیا ۔ پیر کو ڈریپ نے دوا کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی اب پاکستان میں 75 mg ڈیکلوفینک پوٹاشیم نہ بنا سکے گی اور نہ ہی فروخت کر سکے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان میں 75 ایم جی کی گولی بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ حکام ڈریپ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیکلوفینک پوٹاشیم کی خوراک ایک گولی 50 ایم جی دی جاتی ہے، پاکستان میں تقریبا 160 کمپنیاں یہ فارمولا 75 ایم جی بنا کر مریضوں کے گردوں میں انفیکشن پیدا کر رہی تھیں، گولی کا سورس اور دنیا کی کسی بھی اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث منسوخ کیا، تمام کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر کے اسے فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید