پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مستقبل کے تعین کیلئے فوری اقدامات اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے آزادانہ اور منصفانہ ریفرنڈم کرانیکا مطالبہ کرتے ہوئے مشترکہ قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی ہے اور اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے،کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے غیر متزلزل حمایت کا اعلان ، انسانی حقوق خلاف ورزیوں ، ناانصافیوں و بربریت کیخلاف احتجاج، حکومتی رکن شرافت علی نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم جموں وکشمیر کے عوام کے جائز مقصدکی غیرمتزلزل حمایت میں متحد ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد47میں درج ان کے ناقابل تنسیخ حق خوداریت کی دوبارہ توثیق کرتے ہیں۔