اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری پشاور میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے وکلا کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے قانونی معاونت کی نئی اسکیم اور عدالتی اصلاحات کا اعلان کیا۔ ملاقات میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، رجسٹرار سپریم کورٹ اور رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ بھی شریک تھے۔ وفد میں خیبر پختونخوا بار کونسل، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صوبے بھر کی 35 ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے وفد کو عدالتی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔