• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، یہ اسکینڈل وفاقی حکومت کے خلاف بڑی سازش ہے جس کا مقصد حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے، ملک میں بہتری کے لئے گندم اور چینی جیسے اسکینڈل میں شامل لوگوں کے خلاف کڑی کاروائی کاوقت آگیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں شہریوں کو مہنگائی اور گرانی سے نجات دلانے میں بے بس دکھائی دے رہی ہیں، ملک میں غیر ضروری طور پر خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس اہم صورت حال کا حل تلاش کریں، ڈھائی سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود حکومت نے عام شہریوں کے لئے ملازمت کے دروازے نہیں کھولے۔

ملک بھر سے سے مزید