• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA نے 13 ہزار سے زائد الیکٹرانک فراڈ کے لنکس بلاک کر دیے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پی ٹی اے نے 13 ہزار سے زائد الیکٹرانک فراڈ سے متعلق لنکس بلاک کر دیئے ، الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 13,185 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے پراسیس کیے، سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے 13,021لنکس بلاک کئے گئے، یہ کارروائی ایس ای سی پی، این سی سی آئی اے اور اسٹیٹ بینک کی سفارشات پر کی گئی ، پی ٹی اے دستاویزات کے مطابق فیس بک سے متعلق رپورٹ ہونیوالے 1,357لنکس میں سے 1,246کو بلاک کیا گیا، 47لنکس زیر جائزہ ہیں جبکہ 64 لنکس فیس بک نے مسترد کیے، پی ٹی اے دستاویزمیں مزید کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 41لنکس انسٹاگرام کو رپورٹ کیے گئے، انسٹاگرام نے 39بلاک کیے، ایک زیر جائزہ اور ایک مسترد ہوا، یوٹیوب نے الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 122لنکس میں سے 99بلاک کئے، یوٹیوب کے 8 زیر جائزہ ہیں جبکہ 15کو پلیٹ فارم نے رد کر دیا، پی ٹی اے نے ٹوئٹر کو الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 6لنکس رپورٹ کیے۔

ملک بھر سے سے مزید