• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ، ایئر ہوسٹس نوکری پر بحال رکھا

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایئر ہوسٹس راحیلہ افتخار کو نوکری پر بحال کرنے کے این آئی آر سی فل بنچ فیصلہ کے خلاف قومی ایئرلائنز کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ائیر ہوسٹس کو نوکری پر بحال کرنے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ جسٹس محمد آصف کی عدالت سے جاری تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا کہ راحیلہ افتخار نے قومی ایئرلائنزمیں تقریباً 15 سال تک خدمات انجام دیں، اس دوران ان کے خلاف کوئی شکایت یا منفی رپورٹ درج نہیں ہوئی، خالد محمود نامی گواہ نے ان کے اچھے کردار اور پیشہ وارانہ روئیے کی واضح گواہی دی جسے درخواست گزار نے چیلنج نہیں کیا، اس ناقابل تردید گواہی نے ائیر ہوسٹس کے مؤقف کو مزید تقویت دی اور درخواست گزار کا مؤقف کمزور کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید