کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سیّد نے ایک احسن فیصلہ کیا ہے کہ بلیک میلنگ کی شکار خواتین سرکلز میں پریشان ہونے، ذہنی اذیت اور شرمندگی کا سامنا نہ کرنے کہ تنازع میں اب اپنی شکایات پر اپنا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کروا سکتی ہیں۔ یہی سہولت چائلڈ پورنوگرافی کے شکار بچوں پر بھی لاگو ہوگی اور وہ بھی اپنا بیان ویڈیو لنک پر ریکارڈ کروا سکیں گے۔ بیان ریکارڈ ہونے کے بعد تفتیشی افسران ویڈیو میں بیان کو تحریری طور پر تیار کریں گے اور اس پر دستخط کرنے کے لیے شکایت کنندہ کے گھر بھیجا جائے گا یا ایک مرتبہ اس کو طلب کیا جائے گا۔ ڈی جی کے اس احسن فیصلوں سے خاص طور پر خواتین کو بہت سہولت میسر ہوگی کیونکہ جب وہ سرکل میں بیان ریکارڈ کروانے جاتی تھیں تو وہاں لوگ ان کو عجیب عجیب نظروں سے دیکھتے تھے اور سب کو پتہ ہوتا تھا کہ 99فیصد خواتین بلیک میلنگ کے حوالے سے ہی سرکل آتی ہیں۔