راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) انجمن پٹواریاں کا اجلاس زیر صدارت محمد شبیر بھٹی صدر انجمن پٹواریاں ضلع راولپنڈی ہوا۔ تحصیل صدورو جنرل سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں چوہدری تنویر حسین‘ چوہدری جمیل اختر‘ راجہ شاہد محمود‘ چوہدری افتخار مہدی‘ حاجی آصف رحمان‘ راجہ ممتاز علی‘ محمد شبیر بھٹی‘ چوہدری تنویر حسین‘ چوہدری جمیل اختر‘ حاجی آصف سمیت دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر چوہدری طاہر محمود کو جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی اور دیگر عہدیداروں کو منتخب کیا گیا۔ آل پاکستان جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر حسین نے عہدیداران سے حلف لیا۔