• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہیلتھ کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ،ڈیوٹی سے غیر حاضر3 ڈاکٹر معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے رات گئے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا ،ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر3 ڈاکٹر ز کومعطل کردیا،معطل ہونے والوں میں سینئرویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اقصی نورین، و یمن میڈیکل آفیسر اسماء خورشید اور میڈیکل آفیسر محمود الحسن شامل ہیں ،سیکر ٹری ہیلتھ نے ایمرجنسی وارڈ، مردانہ و زنانہ وارڈز ، سرجیکل وارڈ اور گائنی وارڈ کا معائنہ کیا ، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات بارے استفسار کیا۔
ملتان سے مزید