لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب ضمنی انتخابات ، PTIکے 3منحرف اراکین کون لیگ کےٹکٹ جاری.
پنجاب کے 14 اضلاع میں 17 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے 394 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی، تحریک لبیک اور دیگر جماعتوں کے علاؤہ آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی فارم داخل کرائے تاہم ان ضمنی انتخابات میں اصل مقابلے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدوار وں کے درمیان ہی ہوں گے۔