ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واساقیصر رضا نے کہا ہے کہ پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے حوالے سے تمام روٹس اور کر کٹ سٹیڈیم کے اردگردفر اہمی و نکاسی آب کے انتظامات سے متعلق تمام سیوریج اور واٹر سپلائی افسران ہائی الرٹ رہیں، اپنی اپنی حدود میں روٹس پر مین ہولز کورز اور نکاسی آب کی شکایات کے حوالے سے مانیڑنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ روٹس پر ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سٹاف اور مشینری کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالمعید کو فوکل پر سن بھی مقرر کر دیا ہے اور انتظامات سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔