اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمی کی جانب سےʼʼ لانگ مارچ کے موقع پرʼʼ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کی جانب سے عدالتی احکامات کے برعکس جلائو،گھیرائو، توڑ پھوڑ اور زبردستی ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات سے متعلق کسی بھی حکومتی ادارے کی جانب سے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود عدالت میں کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی ہے،اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق بدھ کی شام تک کسی ادارے کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی تھی ۔