تہران (جنگ نیوز )ایران کے وسطی شہر مشہد اور یزد کے درمیان تباس کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 21افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ٹرین ایک کھدائی کرنےوالی کرین سے ٹکرا نے کے بعد پٹری سے اتر گئی تھی ، اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ریسکیو سروس کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے سرکاری ٹیلی ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ʼواقعے میں 21افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ʼزخمیوں میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری ریلوے کے نائب سربراہ میر حسن موسوی نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے۔ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ صبح 5 بج کر 30 منٹ پر حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی 11 میں سے پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔