• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ناقابل برداشت حرکت پر OIC کا اجلاس بلایا جائے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والی گستاخانہ اور ناقابل برداشت حرکت پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔آج بی جے پی کی حرکت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہو گا آج جمعۃ المبارک کو بی جے پی کے ملعون رہنماؤں کی حرکت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہو گا، قوم شرکت یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے سرینہ چوک میں عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیرجماعت نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بی جے پی کے ترجمانوں کی جانب سے حضور ؐ کی شان میں گستاخی کے واقعہ کا ذکر تک نہ ہونا حکمرانوں کی بزدلی کا ثبوت اور 22کروڑ پاکستانیوں کی توہین ہے۔ انڈیا میں توہین رسالت کے واقعہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔ مودی ذمہ داران کو سزا دیں اور پبلک کے سامنے معافی مانگیں۔ حکومت بھارت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرے۔ بھارتی سفیر کو ملک بدر اور ہمارے سفیروں کو دہلی سے واپس بلایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید