• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو تعمیرات ریگولر ہوسکتی ہیں انہیں کرنا چاہئے‘ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے پنجاب سے پی ٹی آئی کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی، عبدالعلیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی پارک ویو سوسائٹی اسلام آباد کے ہائی کورٹ کی جانب سے این او سی کی منسوخی کیخلاف دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے دوران اپیل گزار پارک ویو سوسائٹی کو اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے ساتھ ملکر راستہ ریگولرائز کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو سڑک کی تعمیر کیلئے فوری طور پر حدبندی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ دوران سماعت عدالت نے آبزرویشن دی کہ اگرچہ پارک ویو سوسائٹی کی انتظامیہ نے غلط کام کیا ہے، سوسائٹی کے اندر جو گھر بن چکے ہیں، انہیں گرانا مسئلے کا حل نہیں ہے، سی ڈی اے چاہے تو غلط کام پر سوسائٹی انتظامیہ کو جرمانہ کرسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید