• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے مانا معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، مریم نواز

اسلام آباد (خبرایجنسی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےPTIنے مانا معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئے،ریٹائرڈ فوجی افسران کو سیاست کا شوق ہے تو اپنے تمغے اور رینک واپس کرکے سیاست کریں،بنی گالہ کا نام منی گالہ ہونا چاہیے،میڈیا کو چاہیے عمران خان کو دکھانا کم کریں،پاکستان تحریک انصاف کا انقلاب اب سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہا ہے کہ وہ فیصلہ دیں تو یہ تاریخ کا اعلان کریں، میں اس چیز کی مذمت کرتی ہوں کہ اداروں کو گندی سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،عمران خان کے اپنے ساتھی کہہ رہے ہیں عمران خان آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا گئے اور ملک آئی سی یو میں پھینک گئے، ایسا بوجھ ڈال کر گئے جس کو اٹھانے کی پاکستان میں ہمت نہیں، پاکستان کے دیگر ملکوں سے تعلقات بھی خراب کردئیے گئے، ان شاء اللہ ہم ان کو ٹھیک کریں گے،بنی گالہ کا نام منی گالہ ہونا چاہیے، ایک تالا کھلوانے کیلئے خاتون اول کو 5 قیراط کا ہیرادیا گیا، آپ ہیرے بیشک ساری انگلیوں میں پہنیں مگر عوام کے نہیں اپنے حلال کے پیسوں سے خرید کر پہنیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ان فتنہ گردوں کو تاریخی شکست ہوئی، اب رانا ثنا اللہ ان کی راہ دیکھ رہے ہیں لیکن وہ انقلاب کی تاریخ نہیں دے پا رہے۔انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو اختیارات دیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ آئی ایس آئی کا ادارہ وزیراعظم کے ماتحت کام کرتا ہے، اگر وزیراعظم نے اس طرح کا کوئی قدم اٹھایا ہے تو ظاہر ہے حکومتوں کو بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، یہ ایک باقاعدہ طریقہ کار ہے، کس وقت کس ادارے سے کیا کام لینا ہے یہ وزیراعظم بہتر جانتے ہیں، پاکستان کا وزیراعظم اب ایک ایسا شخص ہے جس کو عوام کے درد اور تکالیف کا احساس ہے، وہ دن رات عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید