• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز 

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، عمران خان کا ایک اور ہمشکل سامنے آ گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور ہمشکل سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا، اس بار عمران خان کو جس کے ساتھ تشبیہ دی جا رہی ہے وہ کوئی عام پاکستانی شہری نہیں بلکہ ہالی ووڈ فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والا اداکار جان رومیتا (جونیئر) ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے 65 سالہ اداکار جان رومیتا کو عمران خان کا ہمشکل قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کا ایک ہمشکل سامنے آچکا ہے جو ہوبہو عمران خان کی جوانی کی تصویر نظر آتا ہے۔

عمران خان کے ہمشکل، شاہ حسین نامی لڑکے کی چنگچی میں سفر کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

عمران خان سے مشابہہ شخص سوات کا رہائشی شاہ حسین ہے جو محنت مزدوری کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم ہے اور ڈرائی فروٹ کا کام کرتا ہے۔

شاہ حسین کا عمران خان سے مشابہت پر کہنا تھا کہ جب بھی کہیں جانا ہو لوگ راستے میں روک لیتے ہیں اور میرے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید