لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، ن لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب صدر اخلاق باجوہ اور سیکرٹری حسان احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹنگ میں پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کا کردار مسلمہ ہے،امید ہے کہ نو منتخب صدر اور سیکرٹری ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔