• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1850روپے سرکاری نرخ پر کھاد دستیاب ہے، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے فرٹیلائزرز سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور سٹاک چیک کیا۔انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو کھاد سیل پوائنٹس مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا ہے 1850 روپے سرکاری نرخ پر کھاد دستیاب ہے۔ایک روز میں 50کلو کے 41517 تھیلے فراہم کیے گئے جبکہ 29997فروخت ہوئے۔ ڈویژن میں مختلف فرٹیلائزرز کمپنیوں کے 40 وئیر ہاوسز پر 50کلو کے466696تھیلے دستیاب ہیں۔
ملتان سے مزید