• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیوں کے شکار ایران اور وینزویلا کے درمیان 20 سالہ تعاون کا معاہدہ

تہران (اے ایف پی) امریکی پابندیوں کے شکار ایران اور وینزویلا کے درمیان 20 سالہ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے،معاہدے میں تیل، پیٹرو کیمیکل، دفاع، سیاست، معیشت، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وینز ویلا کے صدر نکولاس مادورو نے اسے امریکی پابندیوں کے خلاف کامیابی قرار دے دیا ہے۔معاہدے کے تحت تیل، پیٹرو کیمیکل، دفاع، سیاست، معیشت، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ایران اور وینزویلا نے تیل، معیشت، دفاع، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو عشروں کے لیے باہمی معاہدے کیے ہیں۔ صدر مادورو اور صدر رئیسی نے اسے امریکی پابندیوں کے خلاف مزاحمت کی کامیابی قرار دیا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے دورہ ایران کے دوران تہران میں واقع سعدآباد محل میں ہفتے کے روز اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس منصوبے میں تیل، پیٹرو کیمیکل، دفاع، سیاست، معیشت، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ صدر مادورو نے ایرانی دارالحکومت تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون میںتوانائی اور مالیاتی شعبوں کے ساتھ ساتھ 'دفاعی منصوبوں پر مل کر کام کرنا‘‘ شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید