• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے20 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ن لیگ نے حکمت عملی بنا لی

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں ضمنی الیکشن کی تیاری کے لئے انتخابی مہم کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد کردی گئی۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں ہوا، ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، عبدالرحمن کانجو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی 20نشستوں پر ضمنی انتخاب میں کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مریم نواز تمام ضمنی حلقوں میں الیکشن مہم چلائیں گی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام ضمنی انتخاب میں عمران بیانیے کو مسترد کریں گی، کارکردگی کی بنیاد پر عوام مسلم لیگ کے امیدوار کو کامیاب کروائے گی۔
اہم خبریں سے مزید