• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن نے ایران کیلئے خدمات دینے والے وینزویلا کے کارگو طیارے کو جاسوسی کے شبہ میں قبضے میں لے لیا

بیونس آئرس ( آن لائن ) ارجنٹائن نے ایران کے لیے خدمات دینے والے وینزویلا کے کارگو طیارے کو جاسوسی کے شْبے میں قبضے میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 جون کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پہنچنے والے وینزویلا کے بوئنگ 767 مال بردار طیارے کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے قبضے میں لے لیا۔ارجنٹائن کی حکومت نے عوامی طور پر قبضے کی تصدیق نہیں کی لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئی دستاویز کے مطابق طیارے میں 14 وینزویلا اور 5 ایرانی شہری سوار تھے۔
اہم خبریں سے مزید