• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس مڈلینڈ اور کوئن روڈ مسلمز کے مابین چیرٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

لیڈز (محمد رجاسب مغل ) انڈس ہیلتھ نیٹ ورک یو کے، کے زیر اہتمام لیڈز میں انڈس ایسٹ مڈلینڈ اور کوئن روڈ مسلمز کی ٹیموں کے مابین چیرٹی کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کا فائنل ہیلی فیکس کی ٹیم نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد 9رنز سے جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس کےمہمان خصوصی لیڈز کے سینئر کونسلر ڈیوڈ جینکنز تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیئے، اس موقع پر کونسلر ڈیوڈ جینکنز نے خطاب کرتےہوئے انڈس برطانیہ کی جاری سماجی اور صحت مند سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انڈس چیرٹی کرکٹ مقابلوں کے آرگنائزر تصدق حسین ، ڈاکٹر عامر برنی ، اشتیاق میر، سماجی رہنما عابد حسین ،محمد حنیف اور دیگر نےکھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا اور چیرٹی میچز میں حصہ لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈس ہسپتال ایک تحریک کا نام ہے جس کا آغاز آج سے 15 برس قبل ہوا، اس ہسپتال میں ڈائیلیسز، دل اور دیگر پچیدہ امراض کا علاج ہوتا ہے انڈس کے ہسپتالوں میں کوئی کیش کاؤنٹر اور کوئی پیپر ورک نہیں ہے بلکہ سارا ریکارڈآن لائن ہے، اس وقت پاکستان میں 13 انڈس ہسپتال ہیں جہاں ماہانہ پانچ لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں فلاحی خدمات ،سماجی بہبود اوردوسروں کی اخلاقی و مالی معاونت کا جذبہ ختم نہیں ہوا، انڈس ہسپتال ایک ایسا ادارہ ہے جوغریب اور نادار لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہے۔
یورپ سے سے مزید