• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی لیڈر شپ کا موقف ہے پرویز مشرف کو واپس آنا چاہئے ، فوجی ترجمان

اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آرمی لیڈر شپ کا موقف ہے پرویز مشرف کو واپس آنا چاہئے ۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں سابق صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) پرویزمشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں صحت دے، ایسی صورتحال میں پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیا گیا ہے، سفر کے لئے ڈاکٹروں اور فیملی کے فیصلے کے بعد ہی واپسی کا فیصلہ ہوگا تا ہم آرمی کی لیڈرشپ کا موقف ہے سابق آرمی چیف کو واپس آنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید