• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کیس، سپریم کورٹ کا مہرین بلوچ کو تفصیلات وزارت داخلہ کو دینے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ڈاکٹر مہرین بلوچ کی دو بچیوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار مہرین بلوچ کو لاپتہ بچیوں سے متعلق تمام تر تفصیلات بشمول یلو نوٹس وزارت داخلہ کو فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو چیف جسٹس نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے آپ بچیوں کی تصویریں نہیں دے رہی ہیں جس پرانہوں نے بتایا کہ جو تصاویر تھیں وہ پانچ سال پرانی تھیں وہ پہلے ہی دے چکی ہوں، ییلو نوٹس میں بھی تمام تفصیلات دے چکی ہوں،دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے بچیوں کی تصاویر، ایف آئی آر کی کاپی اور ییلوو نوٹس فارم مانگا تھا اس حوالے سے جے آئی ٹی کی تازہ ترین رپورٹ بھی آچکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید